ایک نیوز:ایرانی صدرکی ہیلی کاپٹرحادثےمیں ہلاکت پروزیراعظم محمدشہبازشریف نےایک روزہ قومی سوگ کااعلان کیاجبکہ صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاکہ صدر رئیسی کا انتقال نہ صرف ایران بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم محمدشہبازشریف نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس سابق(ٹوئٹر)میں اپنےپیغام میں لکھاکہ صدرابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کی اطلاع کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کو بے چینی سے دیکھ رہے تھے اچھی خبر کی امید تھی افسوس ایسا نہیں ہونا تھا میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اس ہولناک نقصان پر ایرانی قوم کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
شہبازشریف کااپنےپیغام میں مزیدکہناتھاکہ اللہ پاک شہیدوں کو جنت الفردوس میں سکون عطا فرمائے عظیم ایرانی قوم روایتی ہمت کے ساتھ اس سانحے پر قابو پائے گی۔
ان کاکہناتھاکہ پاکستانی قوم ایک روزہ قومی سوگ منائے گی اور قومی پرچم سرنگوں رہے گا ،یہ اقدامات صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے احترام اور برادر ملک ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منائے جائیں گے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری
صدرمملکت آصف علی زرداری کا ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کرتےہوئےکہناتھاکہ ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کے سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہارکرتےہیں۔
صدر مملکت نے مسلم امہ کیلئے سابق صدر ابراہیم رئیسی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدرآصف زرداری کاکہناتھاکہ صدر ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے ،عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا،ایرانی صدر فلسطینی اور کشمیری عوام سمیت عالمی سطح پر مسلمانوں کے درد کو دل سے محسوس کرتے تھے،آج پاکستان ایک عظیم دوست کو کھو دینے پر سوگوار ہے۔پچھلے ماہ ہمیں پاکستان میں ان کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا، ہماری گفتگو کے دوران میں نے انہیں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم پایا۔
صدر مملکت کاکہناتھاکہ رئیسی ہمیشہ پاکستان اور اسکے عوام کو خاص مقام دیتےتھے،صدر رئیسی کا انتقال نہ صرف ایران بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے،صدر رئیسی کو علاقائی اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوششوں پر ایران، پاکستان اور عالم اسلام میں یاد رکھا جائے گا،اللہ تعالیٰ ان کی روح کو سکون عطا فرمائے، ناقابل تلافی نقصان کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور ایران کے عوام کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔