ایک نیوز:محمدمخبرکودوماہ کیلئے ایران کاعبوری صدرمقررکردیاگیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق نائب صدر محمد مخبر نے دو ماہ کے لیے ملک کی صدارت سنبھال لی ہے، محمد مخبر کی بطور عبوری صدر تقرری کا اعلان رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی منظوری کے بعد کیا گیا، ایران کے آئین کے مطابق ملک میں 50 دن کے اندر دوبارہ صدارتی انتخاب کروایا جائے گا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ایرانی آئین کی شق 131کے مطابق صدرکی وفات کے بعد اول نائب صدرہی صدرکا عہدہ سنبھالتا ہے ۔