نئےقرض پروگرام کیلئے پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکر ات کاآغازہوگیا

May 20, 2024 | 11:08 AM

ایک نیوز:نئےقرض پروگرام کیلئے پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکر ات کاآغازہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق آئی ایم ایف سے نئے بیل آوٹ پیکیج کا حصول پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق فریقین کے درمیان پالیسی مذاکرات 23 مئی تک جاری رہیں گے، مذاکرات میں آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹراورپاکستان کی معاشی ٹیم کی قیادت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے ۔

ذرائع کےمطابق ان مذاکرات میں نئے قرض پروگرام کے حجم پر بات چیت متوقع ہے، نئے قرض پروگرام کی شرائط و اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے بجٹ کے اہداف پر بھی مزید مشاورت ہوگی۔
ذرائع کےمطابق نئے بجٹ کیلئے ٹیکس، نان ٹیکس ریونیو اور میکرو اکنامک کے اہداف کا تعین کیا جائے، آئی ایم ایف نے مذاکرات کے اختتام پر ممکنہ اسٹاف لیول معاہدے کیلئے تاحال گرین سگنل نہیں دیا۔

مزیدخبریں