ہیٹ ویوکاخطرہ،پی ڈی ایم اےنےاداروں کوگائیڈلائنزجاری کردیں

May 20, 2024 | 10:41 AM

ایک نیوز:ہیٹ ویوکےخطرہ کےپیش نظرپی ڈی ایم اےنےاداروں کوگائیڈلائنزجاری کردیں۔
 ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیاکاکہناہےکہ 21 سے 27 مئی کے دوران پنجاب میں شدید ہیٹ کا خدشہ ہے۔ پنجاب کے بڑے شہر میدانی علاقے اور خصوصاً جنوبی پنجاب کے اضلاع گرمی کی شدید لپیٹ میں آنے کا خطرہ ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

 ڈی سیز کو عوامی مقامات پر ہیٹ ویو سے بچاؤ کی سہولیات یقینی بنانے اورضلعی انتظامیہ کو ہیلپ لائن نمبرز اور مساجد میں اعلانات کے ذریعے عوامی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی گئی۔
عرفان علی کاٹھیاکاکہناہےکہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کوہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کریں، کسانوں کو ہیٹ ویو کے فصلوں پر اثرات سے متعلق آگاہی دی جائے ۔ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ عوامی اجتماع والی جگہوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنائے۔بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز پر بینرز کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو بارے آگاہی دیں۔
 ڈی جی پی ڈی ایم اے نےویٹرنری کیئر سینٹرز کو 24 گھنٹے فعال رکھنےاورجانوروں کی منڈیوں کے مقامات پر صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کوہدایت کی۔
 پی ڈی ایم اے پنجاب کی محکمہ صحت کو ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نےکہاہےکہ محکمہ صحت ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹر قائم کرے۔ ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد کی ابتدائی طبی امداد کیلئے ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔ 
پی ڈی ایم اےنےعوامی مقامات پر موبائل ہیلتھ یونٹس اور مستقل بنیادوں پر میڈیکل کیمپس لگانے اورمحکمہ تعلیم کو سکولوں کے انٹری پوائنٹس پر ہیٹ ویو سے بچاؤ کے بارے فلیکسز لگانے کی ہدایت کی ۔
 پی ڈی ایم اے پنجاب کی سکول ٹائمنگز میں کمی کے ساتھ 5 سال کی عمر تک کے بچوں کو چھٹیاں دینے کی ہدایت
پی ڈی ایم اےنےکہاہےکہ شہری ہیٹ ویو کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ دھوپ میں سر کو ڈھانپ کر رکھیں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
 پی ڈی ایم اے کے ہدایت نامہ کےمطابق بچوں بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھیں ۔ دل کے عارضہ میں مبتلا افراد خصوصی احتیاط کریں دھوپ میں باہر نہ نکلیں۔ شہریوں سے التماس ہے کہ ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں ۔ احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہیٹ ویو کے نقصانات سے بچاؤ ممکن ہے۔

مزیدخبریں