ایک نیوز:ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثےمیں جاں بحق ہوگئے۔
تہران ٹائمزایرانی صدرابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ ہیلی کاپٹرحادثےمیں جاں بحق ہوگئے، ہیلی کاپٹر میں موجود دوسرے افراد بھی جاں بحق ہو گئے ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں مشرقی صوبے آذربائجان کے گورنر مالک راہماتی بھی شامل ہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق حادثےکاشکارہیلی کاپٹرمیں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، تبریز کے امام محمد علی الہاشم اور مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی سوار تھے، ہیلی کاپٹر کے مسافروں میں فلائٹ کریو، سکیورٹی چیف اور باڈی گارڈ بھی شامل تھے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزایرانی صدرکےہیلی کاپٹرکواس وقت حادثہ پیش آیاجب وہ ڈیم کاافتتاح کرنےکےبعدواپسی آذربائیجان بارڈر ایریا سے تبریز شہر کی جانب جا رہے تھے، ایرانی صدرکاقافلہ 3ہیلی کاپٹرپرمشتمل تھا۔موسم خرابی کےباعث ہیلی کاپٹرحادثےکاشکارہواتھا۔
یادرہےکہ کل سےریسکیوٹیمیں امدادی کارروائیاں میں مصروف تھیں لیکن موسم خرابی کےباعث ریسکیوآپریشن میں دشواری کاسامناکرناپڑا۔