ایک نیوز :پاکستان میں ماہ ذیقعد کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں کل 21 مئی اتوار کو 30 شوال جبکہ 22 مئی سوموارکو یکم ذیقعد 1444ھ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ماہ ذیقعد 1444ھ کا چاند دیکھنے کیلئے لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں منعقدہ زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ریجنل ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات، سپارکوکے ذمہ داروں نے بھی شرکت کی۔
زونل رویت ہلا کمیٹیوں کو ملک بھر سے چاند دکھائی دینے کی ایک بھی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے پریس کانفرنس میں ملک بھر میں ذیقعد کا چاند دکھائی نہ دینے کا اعلان کیا۔