ایک نیوز :پی ٹی آئی کے 72اراکین قومی اسمبلی کو اپنے عہدے پر بحال کرنے کالاہور ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے گی ،الیکشن کمیشن اس معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے کا انتظار کرے گا ، فیصلہ موصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن قانون کے مطابق عمل درآمد کرے گا۔ ہائی کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی ارکین اسمبلی کو سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔