سراج الحق پر خود کش حملہ کس نے کیا ؟ شناخت ہوگئی

May 20, 2023 | 20:46 PM

ایک نیوز :امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش دھماکاکرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی، دہشتگرد کا تعلق کوئٹہ سے نکلا۔
تفصیلات کےمطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ کرنے والے شخص کی شنا خت ہو گئی، حملہ آور کا تعلق کوئٹہ سے ہے جو ڈیڑھ سال سے گھر سے غائب تھا۔
حملہ آور کے خاندان کے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ ژوب میں انسداد دہشتگردی، اقدام قتل اور 3,4,5ایکسپلو سیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔وا قعہ کی مزید تحقیقات سی ٹی ڈی کر رہی ہے اور حملہ آور کے نیٹ ورک کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ژوب میں گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھاجس میں 6 کارکن زخمی جبکہ حملہ آور ہلاک ہوگیا تھا۔

مزیدخبریں