سعودی عرب سے آنیوالے ایک اور مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق

سعودی عرب سے آنیوالے ایک اور مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق
کیپشن: سعودی عرب سے آنیوالے ایک اور مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق

ایک نیوز :سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والے ایک اور مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق  ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق مکہ سے آج اسلام آباد پہنچنے والی خاتون لیب ٹیکنیشن منکی پاکس کا شکار نکلیں ۔ منکی پاکس سے متاثرہ خاتون کو پمز کے ائسولیشن وارڈ میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے ۔ قومی ادارہ صحت نے بھی خاتون کے منکی پاکس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی۔ اب تک سعودی عرب سے آنے والے چار افراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان میں منکی پاکس کے مقامی سطح پر پھیلنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔