ایک نیوز :مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نوازنے کہا کہ پاکستان کیخلاف سازش اور فتنے کا نام عمران خان ہے،اسے پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے لانچ کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق مریم نواز نے علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کو سیاست میں استعمال کرنا جرم ہے، عمران خان نے نئی قسم کا مذہب متعارف کروایا۔ اسے پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے لانچ کیا گیا۔ عمران خان کو دشمن ممالک سے فنڈنگ اور سہولت کاری ملی۔ علماء کی مدد کے بغیر اس کا خاتمہ ممکن نہیں۔سارا ملک آج اس فتنے کی لپیٹ میں ہے۔ عمران خان نے ملک کو چند سال میں جو نقصان پہنچایا وہ 75 سال میں دشمن نہیں پہنچا سکا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے دشمنی میں اتنے آگے نکل گئے کہ حرم کے تقدس کا بھی خیال نہ کیا۔ شرمناک بات ہے کہ چھوٹے بچوں کی کیا ٹریننگ کی جا رہی ہے۔ احسن اقبال کو گولی ماری گئی مگر شکر ہے وہ بچ گئے۔ جب عمران خان سے چوری کا حساب مانگا گیا تو اس نے ملک کو جلاو گھیراو میں جھونک دیا۔
عمران خان نے ملک کو جو نقصان پہنچایاوہ دشمن 75سال میں نہیں پہنچاسکا، مریم نواز
May 20, 2023 | 17:45 PM