ایک نیوز: عمران خان کی امریکہ سے مدد کی اپیل کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آ گئی ، تحریک عدم اعتماد کی سیاسی ناکامی کا پورا ملبہ سابقہ آرمی چیف پر ڈال دیا.
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی کانگریس کی خاتون میکسین مور واٹرز کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی۔
عمران خان نے میکسین مور واٹرز سے کہا کہ 99 فیصد پاکستان میرے ساتھ ہے۔
مبینہ آڈیو میں عمران خان نے امریکی خاتون کے سامنے پاکستان کے معاملات میں مداخلت کی اپیل کی، اس مبینہ آڈیو کے بارے میں عمران خان سے موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
عمران خان نے گفتگو میں تحریک عدم اعتماد کا سارا ملبہ سابق آرمی چیف پر ڈال دیا۔ عمران خان نے امریکی کانگریس وومن کے سامنےاپنے کیس کو پیش کیا.
عمران خان نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، مجھے گولیاں ماری گئیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-20/news-1684581624-1337.mp4