ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 9 مئی کو گرفتاری کے بعد پاکستان بھرمیں مظاہرے شروع ہوئے تو سوشل مظاہروں کی تصاویر بھر گیا۔
غیرملکی میڈیا ادارے ڈی ڈبلیو کی جانب سے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مظاہروں کی جو تصاویرسوشل میڈیا پر دیکھیں ان میں سے کچھ دُرست نہیں تھیں۔ایک تصویرسوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے کہ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تنہا خاتون درجنوں پولیس اہلکاروں کا سامنا کرنے کے لئے کھڑی ہےاور اس تصویر کو کثیرتعداد میں شئیر بھی کیا گیا ہے۔
#2023 Lahore. pic.twitter.com/uEdDykGSPI
— Abdullah Saad (@kursed) May 11, 2023
Is it your video Ma'am? pic.twitter.com/9fABrGwDZi
— ابو عبداللّٰہ (@umerkazmii) May 9, 2023
مذکورہ تصویر اُس وقت وائرل ہوئی جب پی ٹی آئی کی ایک کارکن طیبہ راجہ پولیس سے مقابلہ کررہی تھیں اور بعد میں معلوم ہوا کہ یہ تصویر ایک ٹویٹر صارف نے بنائی ہے جس نے“@kursed“ اس اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا جو ویڈیو پر مبنی تھی۔
دوسری ویڈیو
ایک ٹوئٹراکاؤنٹ نے ویڈیو ٹوئٹ کی جس میں صارف کا کہنا ہے کہ کشمیر ہائی وے کے مقام پر اسلام آباد کی جانب خیبر پختونخواہ سے آنے والا بڑا ہجوم پولیس کی حٖفاظتی قطار کو توڑ کرداخل ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ویڈیو پاکستان کی نہیں ہے دراصل یہ ویڈیو ہنڈوران کے تارکین وطن کی ہے یہ ان کا ایک گروپ ہے اور یہ ویڈیو جنوری2021 کی ہے ۔
Exclusive Footage from Kashmir Highway, Islamabad. Huge crowd came from KP, according to the ground reports#pakistanrepublic #ImranKhanArrested#نکلو_خان_کی_زندگی_بچاوٴ pic.twitter.com/JGKK2geUj1
— Pakistan Republic (@republicdotpk) May 10, 2023
تیسری پوسٹ
تیسری پوسٹ میں دیکھایا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مظاہروں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں ایک شخص مارا گیا ہےاورعوام کی بڑی تعداد اس شخص کا مبینہ طور پر جنازے اٹھائے ہوئے ہے۔ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان کی رہائی ان شہیدوں کی قربانیاں ہیں اور انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ٹوئٹ فواد خان دیرکی جانب سے کیا گیا ہے لیکن اس ویڈیوکا پی ٹی آئی کے احتجاج سے کوئی تعلق نہیں بلکہ پاکستان کے علاقے پاراچنار کی ہے جہاں فائرنگ سے چاراساتذہ سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے
Khan's release is the sacrifices of these martyrs, they can never be forgotten. #Pakistan #imranKhanPTI #ImranKhan pic.twitter.com/wnnt57lr0V
— Kurniawan Pandu (@Kpandu94) May 12, 2023