ایک نیوز: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 9مئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈ تھے انہوں نے وہ کام کیا جس سے دشمن خوش ہوا، لوگ اپنی ضمیر کی آواز پر پی ٹی آئی چھوڑ کرجا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملک کونقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کررکھی ہے ان کو قانون کے شکنجے میں آنے کا پتہ چل گیا ہوگا منصوبہ بندی سے تنصیبات پرحملے کئے گئے 9 مئی کے سانحے پر پوری قوم آبدیدہ ہے جو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔
انہوں نے کہا کہ شرپسنوں نے اسپتال، اسکولز، سرکاری املاک کونقصان پہنچایا عمران خان نے وہ کام کیا جس سے دشمن خوش ہوا پی ٹی آئی کی سینئرقیادت کارکنوں کو مشتعل کرتے رہے ندامت اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی، مذمت اپنے ڈراموں پر پردہ ڈالنے کیلئے کی گئی۔مذمتی ڈرامے کرنے سے جان نہیں چھوٹے گی شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنایا 9مئی کے سانحہ کی مذمت 19مئی کو کی گئی، عمران خان 9 مئی کے واقعات کے ماسٹرمائنڈ تھے۔لوگوں کے بچوں کوورغلا کرسرکاری املاک پرحملہ کرایا عمران خان سے کرپشن کا حساب مانگا توفساد برپا کیا گیا عمران خان نے سیاسی مخالفین کوموت کی چکیوں میں رکھا۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے چوری نہیں کی توتلاشی سے کیوں ڈرتا ہے،لوگ اپنی ضمیر کی آواز پرپی ٹی آئی چھوڑ کرجا رہے ہیں،فرانسیسی ٹی وی نے پی ٹی آئی کے تصویر کے جھوٹ کوبےنقاب کیا۔پی ٹی آئی کے شرپسندوں شہدا کے لواحقین کی دل آزاری کی اگرپی ٹی وی حملے میں انہیں سزا مل جاتی تو ریڈیو پاکستان پرحملہ نہ کرتے۔ عمران خان نے سیاسی مخالفین کو موت کی چکیوں میں رکھا،پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے شہداءکے لواحقین کی دل آزاری کی،عوام بھیڑ بکریاں نہیں ہیں کہ آپ کے جھوٹ پر یقین کرلیں،اسلامی فلاحی ریاست کے دعویداروں نے عام شہریوں کو اذیت میں ڈالا،لوگ اپنے ضمیر کی آواز پر پی ٹی آئی چھوڑ کر جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے کہہ رہے ہیں کہ 9 مئی کے واقعات کا دفاع نہیں کر سکتے، عمران خان نے سائفر لہرا کر ملک کی بدنامی کی، سعودی عرب کی طرف سے دی گئی گھڑی بیچ کر ملک کو رسوا کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے اقتدار میں آتے ہی پاکستان کی عزت بحال کی، عمران خان ہمیشہ ملک کی بدنامی کا باعث بنے،مسلح جتھوں، دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے والوں کو انصاف کا نام نہیں دیا جا سکتا،پی ٹی آئی کی قیادت کے ویڈیو اور آڈیو پیغامات ریکارڈ پر ہیں جن میں وہ ریاستی و عسکری املاک پر حملوں کی ترغیب دے رہے ہیں،ایسے شرپسندون کو قانون کے مطابق سزا ملے گی تاکہ آئندہ کسی کی جرات نہ ہو۔