جدید ٹیکنالوجی سے لیس گوگل پکسل 8 کا حیران کن فیچر

May 20, 2023 | 16:01 PM

Hasan Moavia
جدید ٹیکنالوجی سے لیس گوگل پکسل 8 کا حیران کن فیچر
جدید ٹیکنالوجی سے لیس گوگل پکسل 8 کا حیران کن فیچر

ایک نیوز: گوگل پکسل 8 پرو آپ کے جسمانی درجہ حرارت کو بھی ناپ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل پیکسل 8 پرو میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ گوگل کے موبائلوں کو مارکیٹ میں موجود دوسرے موبائلوں سے مختلف بناتا ہے۔ گوگل پیکسل 8 پرو میں ایک عملی خصوصیت شامل کی جانے کا امکان ہے جس کے مطابق موبائل فون کے عقب میں نصب ایک انفراریڈ تھرمامیٹر دیا جائے گا جو کہ  جسمانی درجہ حرارت کو بھی ناپ سکے گا۔

گوگل پیکسل 8 پرو میں شامل تھرمامیٹر جسمانی درجہ حرارت کی پیمائش کر سکتا ہےاور یہ سینسر بہت سے کنٹیکٹ لیس تھرمامیٹروں میں پائے جانے والے سینسر سے ملتا جلتا ہوگا۔ تھرمامیٹر کی خصوصیت استعمال کرنے کے لیے آپ کو  اسے اپنی پیشانی کے قریب رکھنا ہوگا۔ جس کے بعد آپ نے اسٹارٹ بٹن کو  دبانا ہے اور آپ کے 5 سیکنڈ کے اندر یہ آپکے جسمانی درجہ حرارت کو ناپ لے گا۔  درجہ حرارت کی پیمائش مکمل ہونے پر ایک سگنل ملے گا۔

یہ دیکھنا باقی ہے کہ اس فیچر کو استعمال کرنا کتنا آسان ہو گا اور اسکرین آپ سے کتنی دور ہوگی۔ٹمپریچر سینسر صرف  گوگل پکسل 8 پرو پر دستیاب ہوگا جو گوگل ٹینسر جی 3 چپ سے چل گا۔

مزیدخبریں