بھارت: 30 ستمبر سے سب سے بڑا کرنسی نوٹ ختم

May 20, 2023 | 15:47 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارت کے مرکزی بینک کا کہنا ہےکہ وہ 2 ہزار روپے مالیت کا سب سے بڑا نوٹ ختم کرنے جارہا ہے جسے2016 میں متعارف کروایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کا مذکورہ فیصلہ بھی 2016 میں ہونے والے ایک فیصلے کی یاد دلاتا ہے جب نریندر مودی کی حکومت نے راتوں رات بھارتی معیشت کی 86 فیصد کرنسی واپس لے لی تھی۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے اِس قدام سے خلل پیدا ہونے کی توقع نہیں ہے۔

حکومت نے 2 ہزار روپے کے نوٹ کیوں لے رہی ہے؟
جب 2016 میں 2 ہزار روپے کے نوٹ متعارف کروائے گئے تھے تواس کا مقصد تھا کہ معیشت کو دوبارہ بہتر کرنا تھا۔بھارت کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ مالیت کے نوٹوں کو کم کرنا چاہتا ہے اور چار سالوں میں 2 ہزار روپے کے نوٹوں کی چھپائی بند کردی ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا نے ان نوٹوں کو واپس لینے کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹ عام طور پر لین دین کے لیے استعمال نہیں ہوتے ہیں۔ حکومت اور مرکزی بینک نے اس اقدام کی وجہ نہیں بتائی لیکن تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ملک بھر میں عام انتخابات سے پہلے نقد کے استعمال میں تیزی آتی ہے۔

ایل اینڈ ٹی فائنانس ہولڈنگز کی گروپ چیف اکانومسٹ روپا ریگے نِتسور کا کہنا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے ایسا اقدام کرنا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے کیونکہ جو لوگ اس کو اپنے پاس محفوظ رکھتے ہیں ان کے مشکل پیش آسکتی ہے۔

حکومت کے اِس اقدام سے معاشی ترقی کو نقصان پہنچے گا؟
بھارت میں گردش کرنیوالے والے 2 ہزار روپے کے نوٹوں کی مالیت 3.62 ٹریلین بھارتی روپے (44.27 بلین امریکی ڈالر) ہے، یہ گردش میں ہونے والی موجود کرنسی کا تقریباً 10.8 فیصد ہے۔یہ اقدام سے کوئی بڑا مسئلہ پیدا نہیں کرے گا کیونکہ کم مالیت کے نوٹ کثیر تعداد میں موجود ہیں جبکہ گزشتہ 7، 6 برسوں کے دوران ڈیجیٹل لین دین اور ای کامرس نے کافی وسعت اختیار کی ہے۔

ماہراقتصادیات یوویکا سنگھل کا کہنا ہے کہ چھوٹے کاروبار جیسے کہ زراعت اور تعمیرات جو نقد پر انحصار کرتے ہیں ان کو کچھ وقت کے لئے تکلیف ہوگی۔جن کے پاس یہ نوٹ ہیں تو وہ لوگ اس کو بینک جمع کروانے کے بجائے خریداری کرتے ہیں اور ایسی چیزیں خرید لیتے ہیں جس کی ان کو ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

یہ بینکوں کو کیسے متاثر کرے گا؟
حکومت نے عوام سے کہا کہ وہ 30 ستمبر تک کم مالیت کے نوٹ جمع کرائیں یا تبدیل کر دیں جس کی وجہ سے بینک ڈپازٹس میں اضافہ ہوگا۔ یہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب ڈپازٹ کی نمو بینک کریڈٹ سے کم ہے۔

ریٹنگ ایجنسی ICRA لمیٹڈ کے گروپ ہیڈ، کارتِک سری نواسن نے کہا کہ اس سے ڈپازٹ کی شرح میں اضافے پر دباؤ کم ہو جائے گا۔بینکنگ سسٹم کی لیکویڈیٹی میں بھی بہتری آئے گی۔ تمام 2 ہزار روپے کے نوٹ بینکنگ سسٹم میں واپس آجائیں گے تو اس سے گردش میں نقدی میں کمی دیکھیں گے اور اس کے نتیجے میں بینکنگ سسٹم کی لیکویڈیٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ بہتر بینکنگ سسٹم لیکویڈیٹی اور بینکوں میں ڈپازٹس کی آمد کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ مارکیٹ میں کم مدتی سود کی شرح گرجائیں کیونکہ یہ فنڈز مختصر مدت کے سرکاری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔

مزیدخبریں