ایک نیوز: کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ہنگامہ آرائی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی گرفتاری پر 9 مئی کو احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
ٹیپو سلطان پولیس نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور دہشت پھیلانے کے الزامات ہیں۔ملزم سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تو عدالت نے عمران اسماعیل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
عدالت نے پیر کے روز پی ٹی آئی رہنما کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنماء عمران اسماعیل نے انسداد دہشت گردی عدالت پہنچنے پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف بنایا گیا مقدمہ جھوٹا ہے، میں موقع پر موجود ہی نہیں تھا۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا پارٹی کی تبدیلی کے لیے کوئی دباؤ ہے؟ جس پر عمران اسماعیل نے جواب دیا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 سے حراست میں لیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ عمران اسماعیل کو شارعِ فیصل اور ٹیپو سلطان تھانوں میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں حراست میں لیا گیا۔سابق گورنر سندھ سمیت تحریک انصاف کے دیگر 20 رہنماؤں کے خلاف رینجرز کی چوکی، جیل کی گاڑی، بس اور دیگر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات پہلے سے درج ہیں۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ نے ایم پی او کے تحت نظر بندی کا حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔ؕ
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل کسی صورت ایک ماہ سے پہلے قید سے رہا نہیں ہوسکیں گے، گزشتہ روز عمران اسماعیل کو ڈیفنس فیز فائیو سے پولیس نے گرفتار کیا تھا،گرفتاری ٹیپوسلطان تھانے میں درج انسدا دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے میں ظاہر کی گئی،ہفتے کو عمران اسماعیل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر کے 2روزہ ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے،ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد مکمنہ طور پر ضمانت ملنے کی صورت میں بھی عمران اسماعیل رہا نہیں ہوسکیں گے۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رہائی کی صورت میں عمران اسماعیل کو 30 روزہ نظر بندی کے لئے تحویل میں لیا جائے گا،محکمہ داخلہ کے حکم نامے کے مطابق نظر بندی کے ایام عمران اسماعیل کو شکارپور جیل میں رکھا جائے گا۔
BREAKING NEWS: ATC approves Former Governor Sindh Imran Ismail's 2-day Physical Remand, hands him over to the police for investigation
— AIK News News (@pnnnewspk) May 20, 2023
????https://t.co/iDhE1zXE4A #AIK News #AIK NewsNews @PTIofficial @ImranKhanPTI @ImranIsmailPTI pic.twitter.com/W3VTULnmph