خیبرپختونخوا جانے کا کرایہ نہیں،زمان پارک سے کیسے جائیں؟کمسن بچوں کی پریشانی حل

May 20, 2023 | 13:24 PM

ایک نیوز: پنجاب پولیس نے زمان پارک میں خیبرپختونخوا سے آئے 7 کمسن بچوں کو واپس بھجوا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں خیبرپختونخوا سے آئے 7 کمسن بچے کئی دنوں سے مقیم تھے۔ جن کے پاس واپس گھر جانے کا کرایہ بھی نہیں تھا۔ پنجاب پولیس ان بچوں کی مدد کے لیے میدان میں آئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معصوم کمسن بچوں کو پولیس نے نہ صرف اچھا کھانا کھلایا بلکہ واپس گھر جانے کا کرایہ بھی دیا۔ جس کے بعد 5 بچے کراچی جبکہ 2 خیبرپخونخوا روانہ ہوگئے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے گزشتہ کئی دنوں سے واپسی کا کرایہ نہ ہونے کی وجہ سے زمان پارک میں مقیم تھے۔ پنجاب پولیس کی کوشش سے بچے اب اپنے گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں۔ 

مزیدخبریں