ایک نیوز: سانحہ 9 مئی کے بعد ملک کا ہر شہر ہر قصبہ اور ہر جگہ پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے یک زبان ہوگئے ہیں۔ ملک کے ہر شہر کی فضائیں پاک فوج زندہ، پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔ مسلح افواج کے حق میں نکالی جانے والی ریلیوں میں عوام کا جذبہ دیدنی ہے۔
کراچی میں پاک فوج کی حمایت میں خواتین کی ریلی:
پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ کراچی میں خاتون پاکستان کالج کی معلمات اور طالبات نے سٹیڈیم روڈ میں ریلی کا انعقاد کیا۔
طالبات نے قومی جھنڈے، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر فضا پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-20/news-1684570456-3609.mp4
پاکپتن: پاک فوج سے اظہاریکجہتی، ایپکا ملازمین کی ریلی:
سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتے ہوئے ایپکا کے ضلعی صدر عتیق بٹ کی قیادت میں پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں ایپکا ملازمین اور شہریوں کی کثیر تعداد نےشرکت کی۔
شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔
حسن ابدال کی فضائی بھی پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھیں:
9مئی کے افسوسناک واقعات کے بعد پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے مرکزی انجمن خدام الفقراء اور سٹیزن رائٹس کونسل حسن ابدال کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی،جس میں مشہور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ اس ریلی میں سکھ کمیونٹی نے بھی خاص طور پر شرکت کی اور پاک فوج سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-20/news-1684570496-9662.mp4
ریلی چلہ گاہ شریف بابا ولی قندھاری سے شروع ہوکر ٹیپو سلطان شہید چوک پہنچی،جس کے راستوں پر دودھ کی سبیلیں بھی لگائی گئیں تھی۔ ریلی کے ہزارہ روڈ پہنچنے پر شرکاء پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔