ایک نیوز:دہشت گردوں نے بلوچستان میں زرگون مرگٹ ایریا میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے دہشتگردوں کو پیچھے دھکیل دیا،دہشت گردوں سے فائرنگ کی شدید تبادلے میں تین جوان جام شہادت نوش کر گئے۔سکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو بھی واصل جہنم کر دیا۔شہید ہونے والے جوانوں میں سپاہی ظہیر احمد ،سپاہی مدثر اور لانس نائیک عبد القدیر شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق فرارہوتے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا پتہ چلا لیا گیا ہے،دہشت گردوں کے خلاف قریبی پہاڑیوں میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے،چیک پوسٹ کا مقصد کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے روکنا تھا،سیکورٹی فورسز عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن اور استحکام کے خلاف کوششیں ناکام بنا دیں گی۔