ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاید کریم نے قومی اسمبلی کے ایم این ایز کے استعفوں سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 72 اراکین کے استعفیٰ منظور کرنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس شاہد کریم نے ریاض فتیانہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا گیا۔درخواست گزاروں کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ اور بیرسٹر علی ظفر پیش ہوئے۔
تحریری فیصلے میں کہاگیا ہے کہ اسپیکر اور الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کالعدم قرار دئیے جاتے ہیں،اسپیکر ہر ممبر کو الگ الگ سن کر انکے استعفے منظوری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے ،اسپیکر ہر ممبر کو اپنا موقف دینے کےلیے کم از کم دو مواقع ضرور دے۔
تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ممبر اسپیکر کے روبرو پیش نہیں ہوتے تو اسپیکر کو استعفوں پر فیصلہ کرنے اختیار ہوگا۔