ایک نیوز: موسیقی کے معروف گھرانے سے تعلق رکھنے والے گلوکار اسد عباس شدید علیل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے موسیقی کے معروف گھرانے سے تعلق رکھنے والے گلوکار اسد عباس شدید علیل ہیں۔اسد عباس 2018 سے گردوں کے مرض میں مبتلا جو ان دنوں ڈائیلسز پر ہیں۔
اسد عباس کی حالت تشویشناک ہے،اسد عباس نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ علاج معالجے کے ساتھ ساتھ ان کی مالی مدد بھی کی جائے کیونکہ وہ معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔