جی 7 اجلاس: بھارتی وزیراعظم کی جرمنی کے چانسلر کیساتھ لاڈ، پیار کی تصاویر وائرل

جی 7 اجلاس: بھارتی وزیراعظم کی جرمنی کے چانسلر کیساتھ لاڈ، پیار کی تصاویر وائرل

ایک نیوز: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نےجرمنی کے چانسلر کیساتھ تصاویر شیئر کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے جاپان میں جاری جی۔7 اجلاس کے دوران   جرمنی کے وفاقی چانسلر اولف اسکولز کیساتھ سماجی رابطہ ویب سائٹ پر تصاویر شیئر کی ہے۔ نریندر مودی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  ہیروشیما میں جاری G-7 سربراہی اجلاس کے موقع پراپنے دوست اولف اسکولز سے مل کر خوشی ہوئی۔

تجارت، ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، اور ہنر مندی کی ترقی جیسے شعبوں میں بھارت، جرمنی تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

واضح رہے کہ  ہیروشیما میں جاری G-7 سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر بائیڈن اورعالمی رہنماؤں نے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا کہ یوکرین کی مالی، انسانی اور فوجی مدد جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں روس پر تین سو نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا،روس کے خلاف برآمدی کنٹرول مزید سخت کرتے ہوئے انجینئرنگ، تعمیرات، مینوفیکچرنگ، ایئرانڈسٹری اور دفاعی شعبے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔