ایک نیوز: سینئر صحافی حامد میر نے زمان پارک کے باہر سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار 8 مبینہ دہشتگردوں کے بارے میں حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامدمیر نے کہا کہ ”یہ ہیں وہ 8 مبینہ دہشت گرد جنہیں زمان پارک لاہور سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ان سب کا دعویٰ ہے وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور انہیں جیل سے نکال کر زمان پارک سے گرفتاری ڈالی گئی سب کے ہاتھوں پر جیل کی مہریں بھی نظر آ رہی ہیں، جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے اور جھوٹ آخر پکڑا جاتا ہے۔“
واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ 30 سے 40 شر پسند زمان پارک میں چھپے ہوئے ہیں اور انہیں پولیس کے حوالے کرنے کیلئے 24گھنٹے کا وقت دیا گیا تاہم اس دوران 8افراد کی فرار کی کوشش میں گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا ۔اس کے بعد پھر سے 6افراد کی گرفتاری کی دعویٰ کیا گیاہے۔
یہ ہیں وہ 8 مبینہ دہشت گرد جنہیں زمان پارک لاہور سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ان سب کا دعویٰ ہے وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور انہیں جیل سے نکال کر زمان پارک سے گرفتاری ڈالی گئی سب کے ہاتھوں پر جیل کی مہریں بھی نظر آ رہی ہیں، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور جھوٹ آخر پکڑا جاتا ہے pic.twitter.com/JMeRI2sDvs
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) May 19, 2023
دوسری جانب ترجمان پنجاب پولیس نے بیان جاری کر تے ہوئے سینئر صحافی حامد میر کے دعوے کو مسترد کیا اور کہا کہ حامد میر جھوٹے پراپیگنڈے کا شکار ہوئے، حامد میر نے پی ٹی آئی کی جھوٹی ویڈیو کو ری ٹویٹ کیا ،اس گمراہ کن ٹویٹ نے حامد میر کی ساکھ مجروح کی ۔
حامد میر نے لکھا ویڈیو میں 8لوگ وہ ہیں جو پولیس نے زمان پارک سے گرفتار کیئے ،حامد میر نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ یہ 8لوگ جیل سے نکال کر لائے گئے ،انہوں نے لکھا کہ ان کے ہاتھوں پر جیل کی مہرثبت ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے سینئر صحافی @HamidMirPAK کے دعویٰ کو مسترد کر دیا#HamidMir #tweet #PunjabPolice #propaganda #terrorist #Zamanpark @OfficialDPRPP pic.twitter.com/QGedDTpePf
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) May 20, 2023