ایک نیوز: لیگی رہنما جاوید لطیف نے عمران خان پر بیرون ملک سے سہولتکاری کیے جانے کا الزام عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے نیوز کانفرنس کی ہے۔ جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کی سہولتکاری بیرون ملک سے کی جارہی ہے۔ کوئی اسے باہر بھیجنے کی جرات نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ اداروں میں بیٹھے جو لوگ سیاست نہیں کرسکتے وہ سیاست کروارہے ہیں۔ باہر کی قوتیں پاکستان میں مداخلت کررہی ہیں۔کیا پہلے کبھی پاکستان مخالف قوتوں کے اس طرح خطوط آئے۔نواز شریف اور اس کی فیملی کیساتھ جو کچھ ہوا کیا اس پر کوئی خط آیا؟ اگر ان لوگوں کو ماضی میں سزا دی جاتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔ اس لیے اب نہیں تو کبھی نہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے معیشت کو تباہ کیا۔ سیاسی لیڈر شپ کے سینوں میں بہت سے راز ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ قوم کو ریلیف نہ ملے۔