عمران خان کے ساتھ روا سلوک پاک امریکا تعلقات میں تناؤ بڑھانے کا سبب ہے: جان بولٹن

May 20, 2023 | 10:24 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: امریکا کی قومی سلامتی امور کے سابق مشیر جان بولٹن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جان بولٹن نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ روا سلوک پاک امریکا تعلقات میں رکاوٹوں اور تناؤ بڑھانے کا سبب ہے۔ سویلینز کے مقدمات کو ملٹری کورٹس میں نہیں چلائے جانے چاہیے۔ جان بولٹن نے کہا کہ پاکستان میں تشدد اور عدم استحکام کا تسلسل کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی صورتحال پر 16 کینیڈین اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو بھی خط لکھا ہے۔خط میں پاکستان میں پرامن مظاہروں کی اجازت پر زور کے ساتھ پاکستان میں تشددکے تمام واقعات کی مذمت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں