روس کو نیچا دکھانےکی کوشش کرنے والے ممالک کے لیڈر احمق ہیں: پیوٹن

May 20, 2023 | 09:42 AM

Hasan Moavia

پی این یان: روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس کو نیچا دکھانےکی کوشش کرنے والے ممالک کے لیڈر احمق ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کاؤنسل آن انٹرنیشنل ریلیشنز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئےروسی صدر پیوٹن نےکہا کہ روس کو درجنوں چھوٹی ریاستوں میں تقسیم کرنےکی سازش کرنے والے روسی وسائل پر قابض ہونا چاہتے ہیں۔

پیوٹن نے مزید کہا ہےکہ ان ممالک کےلیڈر احمق ہیں کیونکہ کسی بھی دباؤ کے ذریعے روس کو نیچا نہیں دکھایا جاسکتا۔

واضح رہے کہ  امریکی صدر بائیڈن اورعالمی رہنماؤں نے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا کہ یوکرین کی مالی، انسانی اور فوجی مدد جاری رکھیں گے۔جاپان کے شہر ہیروشیما میں جی سیون ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں روس پر تین سو نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا۔ جس میں روس کے خلاف برآمدی کنٹرول مزید سخت کرتے ہوئے انجینئرنگ، تعمیرات، مینوفیکچرنگ، ایئرانڈسٹری اور دفاعی شعبے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں