ایک نیوز: امریکی صدر بائیڈن اورعالمی رہنماؤں نے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا کہ یوکرین کی مالی، انسانی اور فوجی مدد جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہر ہیروشیما میں جی سیون ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں روس پر تین سو نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا۔
روس کے خلاف برآمدی کنٹرول مزید سخت کرتے ہوئے انجینئرنگ، تعمیرات، مینوفیکچرنگ، ایئرانڈسٹری اور دفاعی شعبے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
The G7 Leaders remain resolved to continue to stand with the Ukrainian people in the face of Putin’s war of choice against their sovereign nation. pic.twitter.com/t3At3GloKQ
— President Biden (@POTUS) May 19, 2023
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے یوکرین پرغیرقانونی حملے کے خلاف کھڑے رہیں گے، روس کو توانائی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
مزید کہا کہ یوکرین کی مالی، انسانی، فوجی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے اور یوکرین کے لیے ہماری حمایت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔