ایک نیوز: لاہور کےعلاقے کاہنہ میں چھریوں کے وار کرکے شہری کو قتل کردیا گیا ، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے کاروائی شروع کردی۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت پچاس سالہ محمد نیاز نام سے ہوئی ۔ مقتول کی نامعلوم ملزم کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ شواہد اکٹھے کرکے لاش مردہ خانے منتقل کر دی ہے جبکہ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔