ترکیہ : طوفانی ہواؤں میں صوفہ اڑنےکی ویڈیونےدھوم مچادی

ترکیہ : طوفانی ہواؤں میں صوفہ اڑنےکی ویڈیونےدھوم مچادی
کیپشن: Turkey: The video of the sofa flying in the storm caused a stir

ایک نیوز:ترکیہ کے شہر انقرہ میں طوفانی ہواؤں کے باعث آسمان پر اڑتے ہوئے صوفے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کےمطابق انقرہ میں اونچی عمارت کی 35 ویں منزل سے ایک شہری کی جانب سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں تیز ہواؤں کے باعث ایک صوفے کو آسمان میں کافی اونچائی پر اڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر اڑتے ہوئے صوفے کی اس مختصر سے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کے ایک اونچی عمارت کے عقب سے ظاہر ہونے کے بعد صوفہ اڑتا ہوا ایک اور عمارت سے ٹکرا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ انقرہ کے میئر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پیج سے شہر میں تیز بارشوں اور سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔