سرکاری ہسپتالوں میں جلد آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کاآغازہوگا،جاویداکرم

May 20, 2023 | 05:31 AM

ایک نیوز: وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نےکہاہےکہ پنجاب کےسرکاری ہسپتالوں میں جلد آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کاآغازہوگا،اس جدید ٹیکنالوجی سے بیماریوں کی فوری تشخیص ممکن ہوگی،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ہسپتالوں میں سافٹ وئیرزلاگوکرے گا۔
تفصیلات کے مطاق نگران صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹرجاویداکرم کامیڈیاسےگفتگوکرتے ہوئےکہناتھاکہ اب پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں آرٹیفشل انٹیلی جنس نظام رائج کیاجائے گا۔
ڈاکٹرجاویداکرم کامزیدکہناتھاکہ پاکستان میں صحت کے نظام میں آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کے بہت زیادہ فوائدمرتب ہوسکتے ہیں،اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مشین کو تمام معلومات فراہم کی جائیں گی،آئندہ مشین اپنی معلومات کی بنیاد پرہمیں رہنمائی فراہم کرے گی۔
صوبائی وزیرکاکہناتھاکہ دوسری ایپلی کیشن آؤٹ بریک الرٹ بھی متعارف کروارہے ہیں،پہلے فیزمیں جناح ہسپتال اور پی کے ایل آئی میں آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم رائج کیاجائے گا۔آرٹیفیشل انٹیلی جنس نظام سے صحت کے دونوں محکمہ جات کو فائدہ ہوگا۔
ڈاکٹرجاویداکرم کامزیدکہناتھاکہ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایچ آئی ایم ایس سسٹم کے تحت آرٹیفشل انٹیلی جنس نظام کوفعال بنایاجائے گا، ٹیچنگ ہسپتالوں کو پیپرلیس کرنے کی کوشش کررہے ہیں،خواہش ہے کہ جدیدسائنس کی مددسے ہم عوام کو خطرناک بیماریوں سے بچاسکیں گے،آرٹیفشل انٹیلی جنس نظام سڑک پر حادثات کے بعد مریض کے علاج میں بھی بہت معاون ثابت ہوگا۔
نگران وزیرکاکہناتھاکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم صحت کے شعبہ میں تشخیص،علاج اور پروینشن میں معاون ثابت ہوگا،آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم صحت کے نظام میں ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا، اور اس کے بہت اچھے نتائج مرتب ہوں گے۔آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کچھ ہی مہینوں میں فائدہ دیناشروع کردے گا۔
ڈاکٹرجاویداکرم کامزیدکہناتھاکہ آرٹیفشل انٹیلی جنس نظام کے ذریعے کلینکل آڈٹ بھی کریں گے۔آرٹیفشل انٹیلی جنس نظام کے ذریعے ادویات کے اثرات کی تشخیص سے مریضوں کے محفوظ علاج کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں