عمران خان کاطبی معائنہ مکمل،واپس زمان پارک پہنچ گئے

عمران خان کاطبی معائنہ مکمل،واپس زمان پارک پہنچ گئے
کیپشن: Imran Khan's medical examination completed, he returned to Zaman Park

ایک نیوز:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کاطبی معائنہ مکمل ،واپس زمان پارک پہنچ گئے۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم عمران خان معدےمیں تکلیف کےباعث شوکت خانم ہسپتال میں چیک اپ کروانےکیلئے گئے تھے،چیئرمین پی ٹی آئی کاہسپتال میں مکمل طبی معائنہ کیاگیا۔
ذرائع کےمطابق تقریباً4گھنٹےتک چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ٹیسٹ کئے گئے۔سابق وزیراعظم کومعدے میں دردتھا۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوسخت سیکیورٹی حصارمیں شوکت خانم سے زمان پارک لایاگیا۔