مردم شماری کی آخری تاریخ میں22مئی تک توسیع

مردم شماری کی آخری تاریخ میں22مئی تک توسیع
کیپشن: Last date of census extended till May 22

ایک نیوز : ملک بھر کے 63 شہروں میں مردم شماری کے فیلڈ آپریشن میں 22 مئی تک توسیع کردی گئی۔

 ملک کے 63 شہروں میں مردم شماری کے فیلڈ آپریشن میں تین دن کی توسیع کردی گئی، فیلڈ آپریشن اب 22 مئی تک جاری رہے گا۔

 ایف بی ایس کا کہنا ہے ان علاقوں کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں مردم شماری کے ڈیٹا کی تصدیق کا عمل 31 مئی تک جاری رہے گا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے تمام صوبائی سینس کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں تمام ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مردم شماری کی مکمل کوریج یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے 33 شہروں، کراچی سمیت سندھ کے 10 شہروں، کے پی کے 9، گلگت بلتستان کے 4 اور آزاد کشمیر کے 7 شہروں میں مردم شماری کا فیلڈ آپریشن 22 مئی تک جاری رہے گا۔

 ادارہ شماریات نے چاروں صوبوں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے چیف کمشنرز کو خطوط ارسال کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری ڈیٹا میں بے قاعدگیوں کا احتمال ہے، تمام چیف کمشنرز درست اور شفاف ڈیٹا کا حصول یقینی بنائیں۔