ایک نیوز :مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں8پاکستانی جاں بحق جبکہ 6جھلس کر زخمی ہوگئے ۔
تفصیلا ت کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ میں ہمارے پاس 8 افراد کے جاں بحق ہونے اور 6 پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جدہ میں ہمارا مشن مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

کیپشن: مکہ مکرمہ :ہوٹل میں آتشزدگی ،8پاکستانی جاں بحق ،6زخمی