بالی وڈ اداکار ایوشمان کھرانہ کے والد و ماہر نجومی پنڈت کھرانہ چل بسے  

May 20, 2023 | 00:11 AM

ایک نیوز: بالی وڈ اداکار ایوشمان کھرانہ کے والد و ماہر نجومی پنڈت کھرانہ چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوشمان کھرانہ کے والد گزشتہ دو روز سے موہالی کے اسپتال میں زیر علاج تھے اور انہیں دل کا عارضہ لاحق تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بالی وڈ اداکار کے والد آج اسپتال میں چل بسے ہیں جس کے بعد ان کی آخری رسومات بھی ادا کردی  گئی ہیں۔

ایوشمان کے والد بھارت کے ماہر نجومی بھی تھے۔

بالی وڈ کے کئی اداکاروں نے ایوش کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں