قومی کپتان بابر اعظم کی گاڑی کی چیکنگ، ٹوکن ٹیکس دہندہ نکلے

  قومی کپتان بابر اعظم کی گاڑی کی چیکنگ، ٹوکن ٹیکس دہندہ نکلے
کیپشن: Checking of national captain Babar Azam's car, Token turns out to be a tax payer

ایک نیوز :ایکسائز نے بغیر نمبر اور ٹیکس ڈیفالٹرز گاڑیوں خلاف جاری آپریشن میں قومی کپتان بابر اعظم کو نادہندہ سمجھ کر روکا چیک کرنے پر ٹوکن ٹیکس دہندہ نکلے۔

محکمہ ایکسائز پنجاب کی جانب سے نادہندہ گان کے خلاف صوبہ بھر میں آپریشن جاری ہے لاہور کی ٹیم نے لبرٹی چوک پر گاڑیوں کی چیکنگ میں مصروف تھی کہ کپتان بابر اعظم کی گاڑی ٹوکن ٹیکیس بارے چیک کیا گیا ایکسائز ڈائریکٹر محمد آصف کیمطاںق بابر اعظم نے ٹوکن نادہندہ کے خلاف آپریشن پر ایکسائز ٹیم کو سراہا چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ بابر اعظم کی گاڑی کا ٹوکن ٹیکس ادا ہے۔

 ایکسائز ٹیم نے غیر نمونہ نمبر پلیٹ ہونے پر بابر اعظم کی گاڑی کو روکا ۔۔ غیر نمونہ نمبر پلیٹ کے استعمال پر وارننگ دی اور محکمکہ ایکسائز کی جانب سے جاری کردہ نمبر پلیٹ لگانے کی ہدایت بھی کی۔

ایکسائز ٹیم نے بابر اعظم کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا، اور سیلفیاں بھی بنائیں۔

قومی ٹیم کے کپتان کے بھائی فیصل اعظم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی. تمام گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس میں نے خود ادا کیا ہے، بابر اعظم کو ایکسائز والوں نے چیک کیا ٹوکن ٹیکس پیڈ تھا۔ ٹوکن ٹیکس پیڈ ہونے کے بعد اہلکاروں نے بابر اعظم کو سیلفی کی درخواست کی۔