’ڈان 3‘ میں شاہ رخ کی جگہ رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کریں گے

May 20, 2023 | 00:01 AM

ایک نیوز :بالی وڈ فلم پروڈیوسر رتیش سدھوانی نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ ان کے ساتھی فلمساز فرحان اختر ’ڈان 3‘ کے اسکرپٹ کو فائنل  کررہے ہیں۔ 

’ڈان 3‘ کے متعلق تازہ پیشرفت سامنے آتے ہی یہ فلمی شائقین میں یہ تجسس پھیل گیا کہ سیریز کی نئی فلم میں مرکزی کردار کون ادا کریں گے، سیریز کی ابتدائی دو فلموں میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اب بھی یہی توقع کی جارہی تھی کہ وہ مرکزی کردار نبھائیں گے۔

 بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ پٹھان اداکار ’ڈان‘ سیریز کی نئی فلم میں کام کیلئے راضی نہیں ہیں اور انہوں نے فلمساز کو باضابطہ طور پر انکار کردیا ہے۔

  
 
 
 
 
 
  
 
Advertisement
 
 
 

ذرائع کے مطابق ’ڈان 3‘ پروجیکٹ پر فرحان اختر، رتیش سدھوانی اور شاہ رخ خان کے درمیان طویل گفتگو ہوئی لیکن بالی وڈ کنگ نے فرنچائز میں دوبارہ کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

اب فلم کے حوالے سے نئی پیشرفت سامنے آئی ہے کہ بالی اداکار رنویر سنگھ کو شاہ رخ خان کے آئیکونک رول کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے اور وہ ہمیں ’ڈان 3‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

رنویر سنگھ اس سے قبل ایکسیل انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ’دل دھڑکنے دو‘ اور ’گُلی بوائے‘ جیسی فلموں میں شاندار پرفارمنس دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں