ملک میں کورونا سے مزید 131اموات ، پنجاب میں 77 افراد چل بسے

May 20, 2021 | 12:28 PM

admin
لاہور: عوام کی بےاحتیاطی سے کوروناکا خطرہ پھرسراٹھانے لگا، ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 131اموات ہوئیں ، پنجاب میں مزید 77افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی وائرس نے مزید77فراد کو موت کی نیند سلا دیا۔جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد9640ہوگئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں  کے دوران پنجاب میں 1189نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبہ بھر  میں اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی کل تعداد 3لاکھ31ہزار102 تک جا پہنچی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور483کورونا کیسز کے ساتھ سر فہرست ہےجبکہملتان میں 116افراد ،راولپنڈی میں 111، فیصل آباد میں 87 ، رحیم یار خان میں 77 ، بہاولپور میں 45 ، سرگودھا میں23 ، ڈیرہ غازی خان میں 22، اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں 20 افرادکورونا کا شکا ر ہو گئے ۔

دوسری جانب این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید131اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار987تک پہنچ گئی جبکہ 4ہزار207کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ90ہزار391 ہو گئی ہے۔اعداو شمار کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 66 ہزار282ہے اور8لاکھ 4 ہزار122افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
مزیدخبریں