مبینہ ہراسانی پرطالبہ نے اسسٹنٹ پروفیسرکی پٹائی کردی

Mar 20, 2024 | 23:59 PM

ایک نیوز: جی سی یونیورسٹی لاہور میں طالبہ نے مبینہ ہراسانی پراسسٹنٹ پروفیسرکی پٹائی کردی۔

طالبہ کو مبینہ طورپرہراساں کرنے کے واقعہ پر طالبہ نے فائلیں اٹھا کراسسٹنٹ پروفیسر کو مارنا شروع کر دیا ۔ ایک نیوز نے اسسٹنٹ پروفیسر کو مار پڑنے کی فوٹیج حاصل کر لی ۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  طالبہ اور اسسٹنٹ پروفیسر کے درمیاں پہلے تلخ کلامی ہوئی ۔پھر طالبہ نے میز پر پڑی فائلیں اٹھا کر اسسٹنٹ پروفیسر کو مارنا شروع کر دیا۔

وائس چانسلر جی سی یو کا واقعہ کا فوری نوٹس،تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی ۔

وائس چانسلر کاکہنا ہے کہ  تحقیقاتی کمیٹی جلد ذمہ داران کا تعین کرے گی ۔ انکوائری کے بعد قصوروار کے خلاف میرٹ پر کارروائی کی جائے گی۔

ایس پی سٹی کاکہنا ہے کہ اگر کسی طالبہ کیطرف سے کوئی درخواست دی گئی تو قانونی کاروائی کرینگے۔

مزیدخبریں