ایک نیوز :امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کی سماعت میں ڈونلڈ لو کے بیان پر امریکی محکمہ خارجہ کا رد عمل بھی آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل سے جب پریس کانفرنس میںسوال کیا گیا کہ کیا عافیہ صدیقی کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بدلے رہا کیا جارہا ہے؟تو انہوں نے جواب دیا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی پر کوئی اپ ڈیٹ نہیں ،ان سے متعلق سماعت کے اس حصے کو نہیں سن سکا۔
ان کا کہناتھا کہ خارجہ پالیسی پر کانگریس کے ساتھ یہ ایک معمولی سی سماعت تھی، ڈونلڈ لو کی گواہی نے مجموعی طور پر پاکستان سے باہمی تعلقات پر تفصیلات فراہم کیں۔ پاکستان کے ساتھ کئی شعبوں میں تعاون کی مزید بڑھانے کی امید کرتے ہیں۔