دہشت گرد تنظیموں کواب معافی نہیں ملے گی،محسن نقوی

Mar 20, 2024 | 19:11 PM

ایک نیوز:وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پرمکمل  عملدرآمد کیا جائے۔اب عملی اقدامات کرنا ہونگے،  کسی دہشت گرد تنظیم کو معافی نہیں ملے گی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نیشنل کاونٹر ٹررازم اتھارٹی نیکٹا ہیڈ کوارٹر  کا دورہ،اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نیکتا کو فرنٹ فٹ پر لڑانے کا فیصلہ کیاگیا۔نیکٹا کی جدید خطوط پر تنظیم نو ( ری سٹرکچرنگ ) کی جائے گی۔نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اگلے ہفتے اجلاس طلب کرلیا۔

سربراہ نیکٹا، رائے طاہر کی وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ، سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا تھاکہ دہشتگردی کے ہر واقعہ کے بعد  کی جانے والی کارروائی سے زیادہ اہم ہے کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف پیشگی ایکشن لیں اوردہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو خاتمہ کیاجائے۔ 

وزیر داخلہ نے تمام صوبائی سی ٹی ڈیز کی استعدادکار کے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ دہشتگردوں کے انتہا پسند نظریہ کے خلاف پاکستانی قومی بیانیہ کی بڑے پیمانے پر ترویج کرنا ہو گی۔ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ 

مزیدخبریں