بھارت کی خواتین لیگ کی انعامی رقم پی ایس ایل سے زیادہ 

بھارت کی خواتین لیگ کی انعامی رقم پی ایس ایل سے زیادہ 
کیپشن: PSL vs WPL vs IPL: Comparing the prize money of the three T20 leagues; Details inside

ویب ڈیسک :حال ہی میں بھارت کی ویمنز پریمیئر لیگ 2024 کی چیمپئنز رائل چیلنجرز بنگلورو کو ملنے والی انعامی رقم پاکستان سپرلیگ کو ملنے والی انعامی رقم سے زیادہ ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھارت کی ویمنز ٹیم کی فاتح رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) سے کم انعامی رقم ملنے پر شائقین کرکٹ حیران رہ گئے۔

پاکستان سپر لیگ اور بھارت کی ویمن پریمیئر لیگ تقریبا ایک دن وقفے سے اختتام پذیر ہوئے ،پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو 14 کروڑ انعامی رقم ملی، جو بھارتی کرنسی میں محض تقریباً 4.13 کروڑ روپے بنتے ہیں جبکہ رنز اَپ ملتان سلطانز کو 5 کروڑ 60 لاکھ روپے ملے جو بھارتی تقریباً 1.65 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

دوسری جانب ویمنز پریمئیر لیگ کی فاتح ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کو بھارتی 6 کروڑ روپے ملے اور رنر اپ دہلی کیپیٹلز کو بھارتی 3 کروڑ روپے ملے۔

واضح رہے کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فاتح چنئی سپر کنگز کو بھارتی 20 کروڑ اور رنر اپ گجرات ٹائٹنز کو 13 کروڑ روپے بھارتی ملے تھے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً (67 کروڑ روپے سے زائد) بنتی ہے۔