ایک نیوز: سکیورٹی فورسز نے کالعدم بی ایل اے کی گوادر پورٹ کمپلیکس پرحملے کی کوشش ناکام بنادی،8دہشت گردہلاک ،2فوجی جوان شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نےگوادر پورٹ کمپلیکس پر بزدلانہ حملے کی ناکام کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ سکیورٹی فورسزکے2اہلکار 35سالہ سپاہی بہارخان ،خیرپورکے28سالہ سپاہی عمران علی شہید ہو گئے۔
سکیورٹی فورسز نے بھرپورجواب کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں فائرنگ سے قبل دھماکے بھی سنےگئے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر دہشت گردوں کے حملے کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ گوادر میں فورسز کی موثر جوابی کارروائی کو سراہا۔ انہوں نےکہا کہ ہماری بہادر فورسز نے جرأت اور ہمت کا مظاہرہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش اورکہا کہ حملہ آوروں کے خلاف بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز اہلکاروں کو خراج عقیدت قوم کے بہادر بیٹے دہشت گردوں کے خلاف اپنی جانوں کے قیمتی نذرانے دے کر ارض پاک کا تحفظ کر رہے ہیں وزیراعظم کی شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت سکیورٹی فورسز نے جس بہادری اور بروقت کارروائی سے حملہ ناکام بنایا اور حملہ آوروں کو ہلاک کیا، وہ قابل تحسین ہے گوادر، بلوچستان کے امن کو نشانہ بنانے والے پاکستان اور اس کے عوام کی معاشی ترقی اور مہنگائی سے نجات کے عمل کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوادر میں دہشت گرد وں کے حملے کی شدید مذمت کی اور سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ گوارد پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پردہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش ۔ سکیورٹی فورسز نے بہادری سے دہشتگردی کی کارروائی کو ناکام بنایا ۔ دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار قوم کے ہیروہیں۔ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے وطن عزیز کے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہےگی۔