صدرمملکت نےجج مظاہرنقوی کی برطرفی کی منظوری دیدی

Mar 20, 2024 | 17:12 PM

ایک نیوز:صدرمملکت آصف علی زرداری نےجسٹس مظاہرنقوی کی برطرفی کی منظوری دیدی۔وزارت قانون نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ذرائع کےمطابق مستعفی جج جسٹس مظاہرنقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل نےبرطرفی کیلئےرائےصدرمملکت کوبھجوای تھی۔

ذرائع کےمطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو جوڈیشل مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا تھا جس کے بعد مظاہر نقوی کے بطور جج مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے اور اب نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے کہ مظاہر نقوی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے کے نتیجے میں برطرف کیا گیا۔
ذرائع کےمطابق مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں کو بھجوادیا گیا ہے، مظاہر نقوی کی برطرفی 10 جنوری 2024ء سے شمار ہوگی۔

مزیدخبریں