ویب ڈیسک:بیٹےکی پیدائش کےبعدمشہور آنجہانی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کےوالدین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔حکومت سدھو موسے والا کے نومولود بھائی کیلئے رکاوٹیں کھڑی کرنی شروع کردیں ۔
تفصیلات کےمطابق بلکور سنگھ اور اُن کی اہلیہ چرن کور نے اپنے اکلوتے بیٹے سدھو موسے والا کی موت کے تقریباً دو سال بعدرواں ماہ 17 مارچ کو اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش بارےسوشل میڈیاپرپوسٹ شیئرکی۔
اب سدھوموسےوالاکےوالدنےفوٹواینڈویڈیوایپ انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاونٹ پرویڈیوپیغام جاری کیاجس میں وہ کہہ رہےہیں کہ ہمیں ہماراشبھ دیپ(سدھو)واپس مل گیاہے،لیکن بیٹے کی پیدائش کے بعد سے پنجاب حکومت مجھے پریشان کررہی ہے۔
بلکور سنگھ نے کہا کہ پنجاب حکومت مجھ سےمیرےنومولودبیٹےکےبارےمیں ثبوت مانگ رہی ہےکہ یہ بچہ قانونی ہےکےنہیں ثابت کرو۔
انہوں نےوزیراعلیٰ بھگونت مان سمیت حکومت سےاپیل کی کہ میری اہلیہ اورنومولودبیٹےکےطبی علاج کی اجازت دی جائے، میں بھارتی پنجاب کارہنےوالاہوں اور آپ مجھے جہاں بھی پوچھ گچھ کے لیے بلائیں گے میں وہاں آجاؤں گا۔
بلکور سنگھ نےمزیدکہاکہ میں قانون کابہت احترام کرتاہوں اورتمام دستاویزات پیش کروں گا لیکن فی الحال علاج کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ گلوکار سدھو موسے والا کی 58 سالہ والدہ چرن کور کے ہاں مارچ 2024 میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
یاد رہے کہ خطرناک گینگسٹرز کے ہاتھوں 2022 میں قتل ہونے والے سدھو موسے والا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے، گلوکار کو گینگسٹرز نے گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، اُنہیں 30 گولیاں لگی تھیں۔