آلودہ ترین ممالک میں پاکستان کانمبرکونسا؟رپورٹ جاری

Mar 20, 2024 | 13:55 PM

ایک نیوز:آلودہ ترین ممالک میں پاکستان کانمبرکونسا؟ رپورٹ میں اہم انکشافات سامنےآگئے۔
تفصیلات کےمطابق 2023 میں فضائی آلودگی سے متعلق آئی کیو ائیر رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کےمطابق 2023 میں دنیا کے تین آلودہ ترین ممالک میں پاکستان دوسرے نمبر پررہا، پاکستان 2023 میں دنیا کے تین بڑے آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں شامل رہا۔

رپورٹ کےمطابق آلودہ ترین ممالک کی فضا میں مضرِ صحت ذرات کی شرح عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تجویز کردہ سطح سے 15 گنا تک زیادہ رہی۔پاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہور ایئر کوالٹی انڈیکس میں 2023 میں زیادہ تر سرِ فہرست رہا۔
رپورٹ کےمطابق آسٹریلیا، ایسٹونیا، فن لینڈ،آئس لینڈ، ماریشس اور نیوزی لینڈ عالمی ادارہ صحت کے تجویز کردہ معیار پر پورا اترتے ہیں۔

مزیدخبریں