وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس،تنخواہیں اورمراعات نہ لینےکافیصلہ

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس،تنخواہیں اورمراعات نہ لینےکافیصلہ
کیپشن: The meeting of the federal cabinet under the chairmanship of the prime minister, decided not to take salaries and allowances

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس  میں تنخواہیں اورمراعات نہ لینےکافیصلہ کیاگیا۔ 
وفاقی کابینہ کےجاری کردہ اعلامیہ کےمطابق اجلاس کےآغاز میں وفاقی کابینہ نےمیرعلی میں دہشتگردحملےکےشہداکوخراج عقیدت پیش کیااوران کیلئےفاتحہ خوانی بھی کی گئی۔کابینہ نےملک سےدہشت گردی کےمکمل خاتمےکاعزم کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکابینہ کو آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدےپر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفگ میں بتایاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین نےرضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیاہے،کا بینہ اراکین کا تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ حکومتی سطح پر کفایت شعاری کی ترویج کے تناظر میں لیا گیا ہے ۔

اعلامیہ کےمطابق کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائینز ہولڈنگ کمپنی تشکیل کرنے کی منظوری دے دی جو کہ پی آئی اے کی نجکاری کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے ۔