خیبرپختونخوامیں سینیٹ انتخابات کیلئےسکرونٹی کاعمل مکمل،امیدواروں کی فہرست جاری

سینیٹ انتخابات،سکرونٹی مکمل،کس کےکاغذات منظوراورکس کےمسترد؟
کیپشن: Senate elections, the scronery is complete, whose papers are approved and who are rejected?

ایک نیوز:خیبرپختونخوامیں سینیٹ انتخابات کیلئےسکرونٹی کاعمل مکمل ہونےکےبعدالیکشن کمیشن نےفہرست جاری کردی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کےمطابق الیکشن کمیشن نے فارم 53 جاری کردیئے ،42 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائےگئےتھے،30 کےکاغذات نامزدگی درست قراردیئے گئے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کاکہناہےکہ جنرل نشست پر25میں سے16امیداروں کےکاغذات نامزدگی درست قرارپائے،خواتین کی 9 میں سے 6 ،ٹیکنوکریٹ کی11 میں سے 8 امیدوارکلیئر ہوئے،ٹیکنو کریٹ کےلیے قاضی انور،نور الحق قادری ،دلاور خان کے کاغذات درست قرارپائے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کےمطابق ٹیکنوکریٹ کے لیے ارشاد حسین ،خالد مسعود،فضل حنان،خضر خان اور وقاراحمد کےکاغذات بھی درست قرارپائے،خواتین کی نشستوں کےلیے مہوش علی ،عائشہ بانو،روبینہ ناز کے کاغذات کلیئرہوگئے،طاہرہ بخاری ،روبینہ خالد اور شازیہ کے کاغذات بھی درست قرارپائے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کاکہناہےکہ جنرل نشستوں پر عرفان سلیم ،دلاورخان ،مرزامحمدآفریدی،فیصل جاوید ،طلحہ محمود کے کاغذات درست قرارپائے،اظہر قاضی مشوانی ،نیازمحمد، فدا محمد ،نور الحق قادری ،تاج محمد آفریدی،عطاءالحق کے کاغذات بھی درست قرار دئیےگئے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کےمطابق ٹیکنوکریٹ کے لیے اعظم سواتی اور ڈاکٹر حماد محمود چیمہ کے کاغذات مسترد کردئیےگئے،جنرل نشست پر آصف اقبال،اعظم سواتی،مراد سعید،خرم ذیشان کے کاغذات بھی مستردہوگے،جنرل نشست پر مسعود الرحمان ،محمد نسیم ،سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے کاغذات مسترد کردئیےگئے، جنرل نشست کےلیے سجاد حسین ،احمد مصفطیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئےاورخواتین کی نشستوں کےلیے حمیدہ شاہد کے کاغذات نامزدگی مستردقرارپائے۔