ایک نیوز:بلوچستان کےضلع ہرنائی میں کوئلہ کی کان میں گیس دھماکاہونےسےبارہ مزدورجاں بحق جبکہ متعددزندہ پھنسےگئے۔
تفصیلات کےمطابق ہرنائی کے علاقے زردآلو میں میر جلات خان کے کول کمپنی کے کول مائن میں گیس دھماکا ہونے سے 10 کان کن پھنس گئے۔ حادثے کے بعد پھنسے ہوئے کان کنوں کو نکالنے کے لیے ان کے 8 ساتھی نیچے اترے تو وہ بھی گیس کی وجہ سے اندر پھنس گئے۔پھنسے ہوئے کان کنوں کو بھی بچانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ کوئٹہ اور ہرنائی کے علاقے شاہرگ سے امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
پی ڈی ایم اےکےمطابق ہرنائی کوئلہ کان میں پھنسے آٹھ کان کنوں کو باحفاظت نکال لیا گیا ، ملبے تلے دبی بارہ لاشیں بھی نکالی گئی ۔ایک کان کن ابھی بھی کان کی گہرائی میں موجود ہیں جسکی تلاش جاری ہے۔
واضح رہےکہ کان میں گیس بھرجانےسےدھماکاہونےسےکان بیٹھ گئی تھی جس سےپھنسنےوالوں کی تعداد18ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نےکوئلہ کان میں دھماکےکےنتیجےمیں قیمتی جانوں کےنقصان پرگہرےدکھ اور رنج کا اظہار کیااورکہاکہ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کےساتھ کھڑےہیں،حکومت زخمیوں اورمتاثرہ خاندانوں کوہرممکن ریلیف فراہم کرےگی۔
وزیراعظم نےواقعےمیں جاں بحق ہونےوالوں کےدرجات بلندی کی دعاکی اورلواحقین سےاظہارتعزیت کیا۔
وزیراعظم نےریسکیوآپریشن تیزکرنے اورحادثےمیں زخمی کان کنوں کوہرممکن طبی امدادفراہم کرنےکی ہدایت کی،اس طرح کے واقعات انتہائی تکلیف دہ اور افسوس ناک ہیں ۔