پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان سٹاف لیول معاہدہ طےپاگیا

پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان سٹاف لیول معاہدہ طےپاگیا
کیپشن: A staff level agreement was concluded between Pakistan and the IMF

ایک نیوز:پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان سٹاف لیول معاہدہ طےپاگیا۔
آئی ایم ایف کےجاری کردہ اعلامیہ کےمطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری دےدی گئی۔
اعلامیہ کےمطابق پاکستان کو سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کی آخری قسط کے تحت 1.1 ارب ڈالر ملیں گے،لیکن یہ رقم پاکستان اورآئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کی منظوری سےمشروط ہے۔

اعلامیہ کےمطابق پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط ملتے ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔

اعلامیہ کےمطابق پاکستان کے ساتھ وسط مدتی پروگرام کے حوالے سے بات چیت کا امکان آنے والے مہینوں میں ہے، ٹیکس بنیاد کو وسیع کرنا اور پبلک فنانس کو مضبوط کرنے جیسے اقدامات کرنے ہونگے، نادار طبقے کے تحفظ کیلئے اعلیٰ ترجیحی ترقی اور سماجی امداد کے اخراجات پر توجہ دینی ہوگی۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا، کیپٹیو پاور ڈیمانڈ کو بجلی کے گرڈ میں منتقل کرنا ہوگا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں گورننس اور انتظام کو مضبوط بنانا ہوگا، بجلی چوری روکنے کے حوالے سے موثر کوششیں شروع کرنا ہونگی۔
اعلامیہ میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نگران حکومت کی جانب سے حالیہ مہینوں میں آئی ایم ایف شرائط پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا جبکہ نئی حکومت نے بھی پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے ان پالیسیوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔