قمر باجوہ نے عمران خان ، شیخ رشید کو جھوٹا قرار دیدیا،مقامی صحافی کا دعویٰ

قمر باجوہ نے عمران خان ، شیخ رشید کو جھوٹا قرار دیدیا،مقامی صحافی کا دعویٰ
کیپشن: Qamar Bajwa called Imran Khan, Sheikh Rasheed a liar, claims a local journalist

ایک نیوز : مقامی صحافی نے دعویٰ کیا کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو جھوٹا قرار دیدیا۔

مقامی صحافی نے دعویٰ کیا کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ   انٹرویو میں  اپنے دور کی بعض کارروائیوں پر وضاحتیں دیتے رہے  ۔

صحافی کا دعویٰ میں کہنا تھا کہ قمرجاوید باجوہ  نے کہا کہ  بہت سی باتیں مجھ سے غلط منسوب کی گئی۔صحافیوں کو نوکریوں سے نکالا نہ ابصار عالم کا پر حملہ کروایا۔ عمران خان پاکستان میں سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والا شخص ہے۔میں نے آج تک کسی بے گناہ کو مارنے کا حکم نہیں دیا ۔اعظم سواتی اور شہباز گل کو ننگا کرنے کا الزام غلط لگایا گیا۔

صحافی نے دعویٰ کیا کہ سابق آرمی چیف نے انٹرویو میں کہا کہ  ایمان مزاری نے  اس وقت کے آرمی چیف باجوہ کے خلاف پوسٹر لگایا۔ایمان مزاری کے پوسٹر لگانے پر جوانوں کو غصہ  آیا۔ایمان مزاری واقعہ کو قانونی طریقے سے نمٹنے کا کہا۔ہر طرح کی تنقید برداشت کی ، ادارے کی عزت کا بھی سوال ہوتا ہے ۔ایمان مزاری کے خلاف جی ایچ کیو نےباقاعدہ ایف آئی آر درج کروائی۔جسٹس اطہر من اللہ کی بیٹی ایمان مزاری کی دوست ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے ایمان مزاری کو ضمانت دی  اور کیس کی پیروی  نہیں کی۔ایمان مزاری کیس کی پیروی اس لئے نہیں کی تاکہ معاملہ وہیں ختم ہو جائے ۔فوج اور فوجی افسروں پر  الزام لگا دیں کوئی پوچھنے والا نہیں ، فوجی افسر جواب نہیں دے سکتے ۔ججز کے بارے میں بات کریں تو وہ جواب دیں لیتے ہیں۔

صحافی نے دعویٰ کیا کہ قمرجاوید باجوہ کاکہنا تھا کہ پاکستان میں ہتک عزت کے قوانین کمزور ہیں۔جنرل عرفان ملک کو آئی ایس آئی سے جنرل فیض حمید نے ہٹایا تھا۔جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی سی  دونوں کام کرنا چاہتے ہیں۔

صحافی نے دعویٰ کیا کہ سابق آرمی چیف نے کہا کہ مریم نواز کے ہوٹل میں کمرے کے دروازے توڑنے کا حکم میں نے نہیں دیا۔کیپٹن صفدر نے مزار قائد پر نعرے بازی کی ، جنرل فیض نے مقدمہ درج کرنیکا کہا تھا۔قمر باجوہ نے بتایا ریڈ کے وقت مریم ، صفدر الگ الگ کمروں میں تھے ۔نواز شریف نے اس واقعہ پر نہ فون کیا نہ کوئی شکایت کی۔ن لیگ سے لڑائی شروع ہوئی تو ان کیخلاف بات کرنیوالے صحافیوں کی ضرورت تھی ۔

صحافی نے دعویٰ کیا کہ جنرل باجوہ نے بتایا عمران خان چالاک اور بار بار جھوٹ بولتے ہیں ، عوام یقین کر لیتے ہیں۔ اوریا مقبول جان جھوٹا آدمی ، پہلے خواب میں بشارت اور اب میری مخالفت کرتا ہے ۔میر شکیل الرحمان کو عمران خان نے جیل بھجوایااور میں نے نکلوایا ۔شیخ رشید جھوٹا شخص ہے ، نجومیوں کی طرح تاریخی دیتا رہتا ہے۔